Friday, 18 August 2017

ME TAQLEED KIYON NAHI KARTA



غور سے پڑهیں
مقلد اور مجتهد کے درمیان فرضی مکالمہ
مقلد🔻السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.
مجتهد🔺وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته.
مقلد🔻آپ تقلید کیوں نہیں کرتے؟
مجتهد🔺تقلید قرآن و سنت سے ثابت نہیں ہے.
مقلد🔻لگتا ہے آپ نے یہ آیت نہیں پڑھ رکھی (فاسئلوا أهل الذکر أن کنتم لاتعلمون) اہل ذکر سے سوال کرو اگر تم نہیں جانتے.
مجتهد🔺پڑھ رکھی ہے لیکن اس میں تقلید کہاں سے آگئی؟
مقلد🔻کیوں نہیں اللہ تعالی نے کہا نہیں کہ اگر تمہیں علم نہ ہو تو سوال کر لو.
مجتهد🔺یہی تو میں تمہیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ سوال تقلید نہیں ہوا کرتا.
مقلد🔻کیوں نہیں سوال کرنا تقلید ہے.
مجتهد🔺اگر سوال کرنا تقلید ہے تو امام ابو حنیفہ بهی اپنے اساتذہ سے سوال کرتے تھے تو وہ بهی مقلد ہوئے
مقلد🔻(سر پر خارش کرتے ہوئے)نہیں جی جو خود تقلید کرتا ہو اس کی تقلید نہیں ہو سکتی سوال کرنا تقلید نہیں ہے.
مجتهد🔺اور تمہارے علماء بهی جاہل ہوئے جو تقلید کرتے ہیں کیونکہ جو آیت تم نے پڑھی ہے اس میں ہے کہ اگر تمہیں علم نہ ہو (جاہل) ہو تو سوال کرو.
مقلد🔻( منہ بسور کر) آپ کی بات تو ٹهیک لگتی ہے پر وہ.
مجتهد🔺وہ کیا
مقلد: وہ ایک اور آیت آتی ہے جس میں تقلید کا حکم ہے (( یاایها الذین آمنوا اطیعوا اللہ وأطيعوا الرسول والی الأمر منکم)) تو الوالامر کی تقلید کا حکم ہے
مجتهد🔺تو کیا اس آیت پر امام ابوحنیفہ نے عمل کیا
مقلد🔻( کافی دیر سوچ کر) جی کیا قرآن پر عمل نہ کرنے والا مسلمان ہی نہیں.
مجتهد🔺امام ابوحنیفہ نے عمل کیا ہے تو انہوں نے آپ کے بقول تقلید کی اور آپ کہہ چکے ہیں کہ جو تقلید کرتا ہے اس کی تقلید نہیں ہو سکتی تو تیرا امام تو خود مقلد ہو گیا.
مقلد🔻اوہ نہیں ابوحنیفہ مجتهد ہیں انہوں نے عمل نہیں کیا.
مجتهد🔺اچھا ابوحنیفہ نے قرآن پر عمل نہیں کیا تو آپ نے خود کہا ہے کہ جو قرآن پر عمل نہ کرے وہ مسلمان ہی نہیں تو وہ امام کیسے ہیں پهر تو ابوحنیفہ کی امامت ختم ہو گئی.
مقلد🔻مجهے سمجھ آگئی کہ اس آیت میں تو تقلید کا حکم نہیں میں غلطی پر تها چلیں آپ ہی راہنمائی کر دیں کہ کیا کرنا چاہیے؟؟؟؟
مجتهد🔺ہمیں ہر مسئلہ میں قرآن و سنت پر عمل کرنا چاہیے اور جو آیت آپ نے پڑھی ہے اس میں ہے کہ (فإن تنازعتم في شيء فردوه الي الله والرسول) کہ جب تم میں تنازعہ ہو تو اس کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف لوٹاؤ
نہ کہ أولو الأمر کی طرف.
مقلد🔻آپ کی بات تو بالکل ٹهیک ہے لیکن عام آدمی تو قرآن و سنت پڑها ہوا نہیں ہے.
مجتهد🔺کیا عام آدمی فقہ پڑها ہوا ہے
مقلد🔻نہیں
مجتهد🔺تو جس طرح وہ فقہ اور امام ابو حنیفہ کے قول پوچھتا ہے تو وہاں امام عربی کی سنت پوچھا کرے رب کائنات کا فرمان پوچھا کرے اور اس پر عمل کیا کرے.
مقلد🔻فقہ تو شرعی ضرورت ہے.
مجتهد🔺فقہ شرعی ضرورت نہیں شرعی ضرورت اتباع و اطاعت ہے اور کسی صحابی نے تقلید نہیں کی اور نہ ہی کسی تابعی نے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد 100 سال سے زیادہ تک تقلید کا نام و نشان تک نہ تھا.
مقلد🔻لیکن فقہ تو امام صاحب نے آسان کر دی ہے.
مجتهد🔺لا حول ولا قوة إلا بالله
آپ کی یہ بات بالکل غلط ہے فقہ تو قرآن و سنت کے مقابلے میں مشکل ہے قرآن و سنت آسان ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ولقد یسرنا القرآن للذكر فهل من مدکر) ہم نے ہی ذکر (قرآن و سنت) کو آسان کیا ہے تو ہے کوئی غور و فکر کرنے والا.
اور میں مقلدین سے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ مباهلہ کریں کہ قرآن و سنت مشکل ہیں اور فقہ آسان ہے.
مقلد🔻ٹهیک ہے مجهے سمجھ آگئی کہ قرآن و سنت ہی آسان ہیں جس کا رب تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں ذکر بهی کیا ہے.
مجتهد🔺تو پهر کیا خیال ہے آپ کا
مقلد🔻میں اللہ کو گواہ بنا کر اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ تقلید نہیں کروں گا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و اطاعت میں زندگی بسر کروں گا.
مجتهد🔺اللہ آپ کو استقامت دے اور آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نصیب فرمائے.
کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے.
اور مقلدین ابوحنیفہ کے ساتھ ہوں گے اور ابوحنیفہ کا انجام کیا ہوتا ہے کسی کو نہیں معلوم اللہ ہی جانتا ہے❗
ابومحمد متعلم مدینہ يونيورسٹی

No comments:

Post a Comment