Sunday, 13 August 2017

ALLAH ARSH PAR HE



کتاب وسنت اور امت کے سلف سے یہ ثابت ہے کہ اللہ تعالی اپنے آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے اور وہ بلند و بالا اور ہر چیز کے اوپر ہے اس کے اوپر کوئی چیز نہیں ۔
فرمان باری تعالی ہے :

1⃣إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ۔
ترجمہ : بے شک تمہارا رب الله ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھرعرش پر قرار پکڑا۔(سورۃ الاعراف ،آیت 54)

2⃣إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ۔
ترجمہ : بے شک تمہارا رب الله ہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے پھر عرش پر قائم ہوا۔(سورۃ یونس ،آیت 3)

3⃣ٱللَّهُ ٱلَّذِى رَفَعَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍۢ تَرَوْنَهَا ۖ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ۔
ترجمہ : الله وہ ہے جس نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر بلند کیا جنہیں تم دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا۔(سورۃ الرعد،آیت 2)

4⃣ٱلرَّحْمَٰنُ عَلَى ٱلْعَرْشِ ٱسْتَوَىٰ۔
ترجمہ: رحمان جو عرش پر جلوہ گر ہے (سورۃ طہ،آیت 5)

5⃣ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ۔
ترجمہ: جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے چھ دن میں بنایا پھر عرش پر قائم ہوا۔(سورۃ الفرقان،آیت 59)

👆مذکورہ بالا آیات سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ اللہ تعالی عرش پر مستوی ہے اور اس بات کے انکار کی کسی کو جرات نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالی کا فرمان ہے۔

🔴اب یہ سمجھتے ہیں کہ استواء کیا ہے ؟
====================
چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ الله نے استواء کی تفسیر میں فرمایا کہ: اس سے مراد عرش کے اوپر علو ہے، اور اس پر ایمان لانا واجب ہے، اور بے شک اس کی کیفیت کے متعلق سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا، اور یہی معنی ام المومنین حضرت ام سلمہ سے بھی منقول ہے، اور ربيعہ بن ابو عبد الرحمن سے بھی منقول ہے جو کہ امام مالک رحمہ الله کے استاذ ہیں، اور یہی حق ہے جس میں کوئی شک نہیں، اور بلا شبہ یہی اہل سنت وجماعت کا قول ہے۔

🔴احادیث سے استدلال
============
احادیث سے بھی اس بات کی خوب وضاحت ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی آسمانوں کے اوپر ہے ، وضاحت کے لئے ایک حدیث ذکر کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔
صحیح مسلم میں معاویہ بن الحکم السلمی کی وہ روایت جس میں انہوں نے رسول اللہ ز سے اپنی لونڈی کو آزاد کرنے کا پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اسے میرے پاس لاؤ۔ آپ ﷺ نے اس لونڈی سے پوچھا کہ "اللہ کہاں ہے؟" تو اس نے کہا کہ آسمان پر۔ پھر آپ ﷺ نے پوچھا کہ "مین کون ہوں" تو اس نے کہا کہ اللہ کے رسول۔ تب آپ ﷺ نے فرمایا۔ اسے آزاد کر دو۔ بے شک یہ مومنہ ہے۔

🔴ائمہ کرام کے اقوال
===========
اب اس سلسلے میں ہم ائمہ کے اقوال ذکر کرتے ہیں ۔
1⃣ابو مطیع البلخی نے امام ابو حنیفہ سے پوچھا: اس کا کیا حکم ہے جو شخص یہ کہے کہ میں نہیں جانتا کہ اللہ آسمان پر ہے یا زمین پر۔۔۔۔؟
امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں: بلا شبہ اس نےکفر کیا۔۔۔ اس لیے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” الرحمٰن علی العرش استویٰ“ اور اس کا عرش ساتوں آسمانوں کے اوپر ہے۔۔
ابو مطیع بلخی کہتے ہیں : میں کہا اچھا اگر وہ کہے کہ اللہ عرش پر ہے لیکن اسے نہیں پتا کہ عرش آسمان پر ہے یا زمین پر ۔۔۔؟
امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں: وہ کافر ہے اس لیے کہ اس نے عرش کے آسمان پر ہونے کا انکار کیا۔۔۔۔
(شرح عقیدہ الطحاویہ ص:387 از- امام ابن ابی العز الحنفی ۔۔۔طبع: موسسہ الرسالہ)

2⃣امام مالک نے کہا: اللہ عرش پہ ہے اور اس کا علم پوری کائنات میں ہے کوئی بھی جگہ اس کے علم سے خالی نہیں۔ (مسائل الامام احمد از ابو داؤد۔ باب فی الجھمیہ۔ صفحہ 353)

3⃣یوسف بن موسیٰ القطان جو کہ ابو بکر خلال کے شیخ ہیں انہوں نے کہا کہ ابو عبداللہ (احمد بن حنبل) سے کہا گیا : اللہ ساتوں آسمانوں سے اوپر اپنی مخلوقات سے جدا اور علیحدہ اپنے عرش پر ہے اور اس کا علم اور قدرت ہر جگہ ہے؟
انہوں (احمد بن حنبل) نے کہا: ہاں ، وہ اپنے عرش پر ہے، کوئی چیز اس کے علم سے بچ نہیں سکتی (یعنی کوئی چیز اس کے علم سے خالی نہیں اور وہ سب کچھ جانتا ہے)۔ (مختصر العلو للعلی الغفار للذھبی۔ صفحہ 189)۔

4⃣راوی کہتا ہے کہ میں نے اوزاعی کو یہ کہتے سنا: ہمارا عقیدہ اور سب تابعین کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش کے اوپر ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی جملہ صفات کو مانتے ہیں جو احادیث میں آئی ہیں۔ (الاسماٰء والصفات للبیھقی۔ ص 291)

5⃣امام عثمان بن سعید الدارمی فرماتے ہیں کہ تمام مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ تعالی آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے۔

6⃣الإمام قتيبة بن سعيد ( المتوفى سنه 240هـ) فرماتے ہیں: کہ آئیمہ اسلام اور اھل السنۃوالجماعۃ کا یہ قول ہے کہ اللہ تعالی ساتویں آسمان کے اوپر اپنے عرش پر ہے جیسا کہ اس نے قرآن میں فرمایا " الرحمن علی العرش استوی۔

7⃣امام ابن عبد البر حافظ المغرب ( المتوفى سنة 463هـ ) اپنی کتاب التمهيد ( 6/ 124) میں حدیث نزول کی شرح میں فرماتے ہیں اور یہ حدیث بہت سے متواتر اور عادل رواۃ سے نبی ز سے منقول ہے، جس میں یہ دلیل ہے کہ اللہ عزوجل ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے۔ اور محدثین کی ایک بڑی جماعت نے اس دلیل "الرحمن علی العرش استوی" کو معتزلۃ اور جھمیۃ کی بات " کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے" کے رد میں واضح کیا ہے.

8⃣امام الحافظ أبو نعيم صاحب الحلية اپنی كتاب محجة الواثقين میں فرماتے ہیں : کہ تمام محدثین کا اس بات پر اجماع ہے کہ اللہ تعالی تمام آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے۔ اور اس کے اوپر کوئ چیز مستوی نہیں جیسا کہ جھمیۃ کا یہ کہنا کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے۔

9⃣راوی کہتا ہے کہ شقیق نے عبداللہ بن مبارک سے کہا: ہم اپنے رب کو کیسے پہچانیں؟ (عبداللہ بن مبارک نے) کہا: اس طرح کہ وہ ساتوں آسمانوں سے اوپر اپنے عرش پر ہے اور وہ اپنی مخلوقات سے جداء ہے۔ (الرد علی الجھمیہ از عثمان بن سعید دارمی۔صفحہ 39،40)۔

🔟امام الذهبي اپنی کتاب "العلو" کے آخر میں فرماتے ہیں اور اللہ تعالی اپنے عرش کے اوپر ہے جیسا کہ تمام صحابہ تابعین اور تبع تابعین کا اس بات پر اجماع ہے۔

🔴کلام آخر
============
اس موضوع کے اختتام پر قول فیصل کے طور پر امام ابن خزیمہ ؒ کا فیصلہ سنا دینا چاہتا ہوں۔
اما م ابن خزیمۃ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو اس بات کا انکار کرے کہ اللہ تعالی ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے اسے توبہ کرنی چاہیے۔ پس اگر تو وہ توبہ کرلے تو بہتر ورنہ اس کی گردن اڑا دی جائے اور اسے سر عام لٹکا دیا جائے تاکہ اہل علاقہ اس سے عبرت حاصل کریں۔

👇:اعداد و تقدیم:👇
مقبول احمد سلفی

No comments:

Post a Comment