Wednesday, 12 July 2017

sabse pehle nabi SAW ke noor ki takhleeq?


*سب سے پہلے نبی ﷺ کے نور کی تخلیق*
🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳
*حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول(ﷺ) ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے اس پہلی چیز کے متعلق  بتائیے جسے اللہ تعالیٰ نے تمام اشیاء سے پہلے پیدا کیا۔ آپ* *ﷺ نے فرمایا کہ اے جابر ! اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں سے پہلے تیرے نبی کے نور  کو اپنے نور سے پیدا کیا اور اس نور کو ایسی قوت دے دی کہ وہ اپنی قدرت سے جہاں اللہ چاہتے گھومتا پھرتا اور اس وقت نہ لوح محفوظ تھی نہ  قلم، نہ جنت نہ جہنم، نہ فرشتہ نہ زمین و آسمان، نہ شمس و قمر اور نہ ہی جنات و انسان۔*

*موضوع: حافظ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ  کے نزدیک یہ روایت ناقابل اعتبار ہے۔محدث العصر البانی رحمہ اللہ کو کافی کوششوں کے باوجوداس کی  کوئی* *سند نہیں ملی۔(التعلیق علی المشکوۃ :ج 1 ، ص 34 تحت ح 94)*

*نوٹ: یہ بے اصل اور من  گھڑت روایت شیعوں کی من گھڑت کتاب اصول کافی (ج ا ، ص 442 ، طبع دار الکتب الاسلامیہ تہران، ایران) میں موضوع سند کے ساتھ ملتی ہے۔ (آثار المرفوعۃ فی الأخبار الموضوعۃ: ص، 42)، (کشف الخفاء:265/1) ، (سلسلۃ الأحادیث الواھیۃ:ص، 155)*
🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳
*_सबसे पहले नबी के  नुर के तख़्लिक़_*
🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳
*हज़रत जाबिर बिन अब्दुल्लाह रज़ियल्लाहु अन्हु ने अर्ज़ किया कि ऐ अल्लाह के रसूल (स.अ.व.)! मेरे मा- बाप आप पर कुर्बान हो, मुझे उस पहली चिज़ के मुताअ़ल्लिक़ बताइए जिसे अल्लाह ने तमाम अश्या से पहले बनाया। आप ने फ़रमाया के ए जाबिर! अल्लाह तमाम चिज़ों से पहले तेरे नबी के नुर को अपने नुर से पैदा किया और उस नुर को ऐसी क़ुव्वत दे दी कि वो अपनी क़ुदरत से जहां अल्लाह चाहते घूमता फिरता और उस वक़्त  न लौहे महफ़ूज़ थी न कलम, न जन्नत न जहन्नम, न फ़रिश्ता न ज़मीन और आसमान, न शम्स व क़मर और न ही जिन्नात और इन्सान।*
*_मौज़ुअ़:_* *हाफिज जलालुद्दीन सुयूती रह़िमहुल्लाह के नज़दिक ये रिवायत ना क़ाबिले एैतबार है.मुहद्दिसुल असर अल अलबानि रह़िमहुल्लाह को काफी कोशिशों के बावजूद उसकी  कोई सनद नहीं मिली।*
*_(अत्तअ़लीक़ अललमिश्कात जि. 1, सफ़ा 34 तहत ज 94)_*

*_नोट:_* *ये बे असल और मनगढ़ंत रिवायत शियों की मनगढ़ंत किताब उसुले काफी (जि.1, सफ़ा 442, तबा दार अलकुतुब इस्लामिया तेहरान, ईरान) में मौज़ु सनद के साथ मिलती है। (आसार अल मरफ़ुआ़ फ़िल अख़बार अलमौज़ुआ़ सफ़ा, 42), (कशफ़ुलखफ़ाय: 265/1), (सिलसिलतुल अह़दिस़ अलवाहिय सफ़ा, 155)*
🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳🕳

مقتدی ومنفرد کا تکبیرات نماز سراً کہنا اور امام کاجہراً کہنا اکیلا نمازی اور مقتدی ہمیشہ تکبیر تحریمہ آہستہ آواز سے کہتے ہیں ۔ صرف حدیث سے جواب دیں ؟







الجواب بعون الوہاب


کیا وجہ ہے کہ سائل نے صرف حدیث کی قید لگا دی ہے , کیا وہ قرآن کو حجت تسلیم نہیں کرتا؟ یہ کیوں نہیں کہا کہ قرآن یا حدیث سے دکھائیں ؟؟!۔
خیر .... اسکا جواب تو قرآن میں بھی موجود ہے اور حدیث شریف میں بھی ۔ ہم صرف قرآنی دلیل پر ہی اکتفاء کرتے ہیں ۔اللہ تعالى کا فرمان ہے :
واذْكُرْ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ
(الأعراف :205)
اور ڈرتے ہوئے , اپنے دل میں , تضرع کے ساتھ , اونچی آواز نکالے بغیر صبح وشام اپنے رب کا ذکر کر, اور غافلوں میں سے نہ ہو جا ۔
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالى نے ذکر کا اصول بتایا ہے کہ اللہ کا ذکر دل میں , اونچی آواز نکال بغیر کیا جائے ۔ لہذا تمام تر اذکار دل میں ہی کیے جائیں اور اونچی آواز نکالے بغیر کیے جائیں , ہاں جو اذکار جن مواقع پر بآواز بلند کرنا ثابت ہیں وہ ان موقعوں پر اونچی آواز سے کیے جائیں گے ۔ کیونکہ وہ شرعی دلیل کے ذریعہ اس قاعدہ کلیہ سے مستثنى ہو گئے ہیں ۔
اور تکبیر , یعنی اللہ اکبر بھی اللہ کا ذکر ہی ہے ۔ اس پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا کہ یہ بھی دل میں , اونچی آواز نکالے بغیر کہی جائے , ہاں مکبر اور امام کا بآواز بلند تکبیرات انتقال کہنا شرعی دلیل سے ثابت ہے لہذا وہ اس اصول سے مستثنى ہیں ۔ خوب سمجھ لیں ۔

Tuesday, 11 July 2017

jahil barelwiyon dekho qabro ki puja ka rad hadees se


Rasul(saw) ne farmaya: Jo shakhs
kisi KABAR ka MUJAAWAR bane, us
se behtar hai ke wo AAG ke
angaarey par baith jaye aur AAG
uske jisam aur uske kapdo ko
jalaa kar raaqh kar daale.
>Muslim:2119
Rasul(saw) ne farmaya: Meri
ummat ke bad-tareen log wo
honge, jo KABRO ki ibaadat
karenge, jinki zindagi hi me unke
upar qayamat aayegi.
>Musnad Ahmad:3844
Aap(saw) ne farmaya: Allah ki
LAANAT ho Yahudiyo aur Isayiyo
ke upar, jinho ne apne Ambiya ki
KABRO ko SAJDA-GAAH banaa liya.
>Bukhari:435
Aap(saw) ne farmaya: Aye meri
ummat ke logo! Qabardaar ho jao,
tum se pehle jo log guzre hai, wo
apne Ambiya o Awliya ki KABRO
ko ibadat gaah banaa lete te.o
Qabardar tum KABRO ko ibadat
gaah na banana, Mai(saw) tumhe
aisa karne se manaa karta hoon.
>Muslim:1188
Aap(saw) ne dua ki ke aye Allah
Meri KABAR ko Tu bot na banana
ke uski ibadat ki jaye.
>Muatta Malik:9/88
Aap(saw) ne hukm diya ke Meri
KABAR par barbaar laut kar na
aana aur na mela lagana.
>Musnad Ahmad:2/367
Aisha(ra) bayan karti hai ke Umm
Salama(ra) aur Umm Habiba(ra) ne
Hafsha ki sar-zameen ki taraf
hijrat ki, waha unho ne Isayiyo ka
ek girja dekha, jiske andar kuch
tasavir latak rahi thi, is baat ka
taskira unho ne wapsi par Nabi
(saw) ke saam'ne kiya.
Aap(saw) ne farmaya: ye wo log
hai, jab in me se koi nek aadmi
mar jata toh ye uski TASVIR latka
lete aur uski KABAR ko SAJDA-
GAAH banaa lete, aise log Allah ke
nasdeeq BAD-TAREEN maqlooq hai.
>Bukhari:427
Jo log Awliya, Buzargo ki KABRO
ko sajda-gaah bana lete hai aur
unki tasavir latka lete hai, aise log
Allah ke nasdeeq bad-tareen
maqlooq hai.
Rasul(saw) ne Apne Sahaba se
farmaya ke tum Meri KABAR ko
SAJDA-GAAH na banana.
>Muatta Malik, p.65
Aap(saw) ne farmaya: Jis ghar ke
andar kutta ya tasvir ho, waha
rehmat ka farishta dakhil nahi
hota.>Bukhari:4 ­ /539
Mazaro ya Dargaho ki tasviro ko
gharo me latkana SHIRK hai, PEERO
ya BUZARGO ki KABRO ki tasviro ko
latkana bhi SHIRK hai. Gharo me
jaan-daaro ki tasviro ko latka ne
se rehmat ka farishta hi dakhil
nahi hota.
Aap(saw) ne KABRO par
imaaratein(darg ­ ah, khankhwah,
Masjid) khadi karne(baand'ne) ­ se
MANAA kiya hai.
>Muslim:970
Aap(saw) ne un logo ke upar
LAANAT farmaya hai, jo Kabro par
jakar CHIRAAG jalaa te hai.
>Abu Dawood:3238
SHIRK sab se bada GUNAH hai,
SHIRK se Allah ko sab se zyada
nafrat hai. SHIRK karne wala
MUSHRIK hai, SHIRK karne wala
Allah aur Uske Rasul ka dushman hai.
Log khule aam SHIRK kar ke Allah
ke azaab ko dawat de rahe hai,
isliye in KABRO ko zameen ke
barabar kardo. Un Awliya ko
Dargaho ki koi zarurat nahi, balki
ye paisa muhataj musalmano me do.
Apna paisa Molviyo aur Mujawaro
ko mat do, ye log tumare MAAL
aur DEEN ke dushman hai.
DALEEL->
Aye imaan walo! bahoot saare
Molvi, Mujawar, logon ka MAAL
najayaz taur par kha jaate hai aur
unko Allah ke raaste se gumrah
kar dete hai.
>Surah Tauba:34
Nabi(saw) ne farmaya: Allah ka
ghazab un qaumo par nazil hota
hai, jo Apne Ambiya ki KABRO ko
SAJDA-GAAH banaa lete hai.
>Muatta Malik:/88
Nabi(saw) ne manaa kiya hai ke 3
Masajid ke ilawa kisi aur mukaam
ki taraf sawaab 9 ki niyyat se safar
ka samaan baand kar hijrat na ki
jaye aur wo 3 Masajid hai:
1. MASJIDIL HARAM
2. MASJIDIL AQSA
3. MASJIDIL NABVI
>Bukhari:1189
Jo log badi badi Dargaho aur aise
Qabrastan jaha KABRE OONCHI
banayi gayi ho, wahan sawaab ki
niyyat se safar ka samaan baandh
kar hijrat kar ke jaate haji, ziyarat
ke liye jaate hai, aise log Pyare
Rasul ke hukm ki na-farmani karte hai.

عطائی علم غیب کیا ہے؟



==============
جب ان لوگوں سے ان آیتوں اور احادیث کا ردّ نہ ہوسکا جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رسول علم غیب نہیں جانتے تھے تو انہوں نے علم غیب کی عجیب وغریب تقسیم کردی اور ذاتی اور عطائی کے چکر میں بھولے بھالے لوگوں کو ڈال دیا کہ ذاتی علم غیب تو صرف اﷲ کو ہے مگر نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو عطائی علم غیب ہے لہٰذا وہ بھی عالم الغیب ٹھہرے۔
حالانکہ عالم الغیب ہونا اﷲتعالیٰ کی صفت ہے اور اﷲتعالیٰ یہ صفت کسی مخلوق کو عطا نہیں کرتا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو اس وقت عطائی عالم الغیب تصور کیاجاتاہے کہ بالفرض اگر اﷲتعالیٰ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کوخاص اپنی یہ قوت وصفت جس کے ذریعے اﷲ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا بالکل اسی طرح یہ قوت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو عطافرمادیتا اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲتعالیٰ کی طرف سے یہ قوت وصفت ملنے کے بعد کسی کی مدد کے جس طرح اﷲتعالیٰ سب کچھ جانتا ہے اس طرح جاننے لگتے تو پھر یہ عقیدہ بنایا جاسکتا تھا کہ اﷲتعالیٰ بھی عالم الغیب ہے اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم بھی عالم الغیب ہیں مگر فرق اتنا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا علم ذاتی ہے اور رسول کو یہ قوت یہ علم اﷲنے عطا کیا ہے لہٰذا رسول کا علم عطائی ہے۔۔۔
لیکن کوئی بھی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ اﷲتعالیٰ نے اپنی صفت اپنی قوت علم غیب جاننے کی نبی میں منتقل کردی اور نبی بھی عطا کی گئی قوت کے بعد علم غیب جاننے لگے ہوں۔
قرآن وحدیث کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم علم غیب نہیں جانتے تھے اور اﷲ تعالیٰ نے انہیں غیب جاننے کی قدرت نہیں عطا کی بلکہ غیب کی خبریں وقتا فوقتا جیسے جیسے ضرورت پڑتی گئی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے سے بتائیں (یعنی آپ نہیں جانتے تھے غیب کی خبریں آپ کو اﷲنے بتائیں )۔ اب اگر بتائی ہوئی غیب کی باتوں پر ہم نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو عطائی عالم الغیب کہیں تو عقیدہ بھی خراب ہوجائے گا اور اس کا نتیجہ بھی صحیح نہیں نکلے گا۔۔۔۔
مثلاً اگر بتائی ہوئی باتوں سے کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم عطائی عالم الغیب کہلائے گا تو غیب کی خبریں اﷲ تعالیٰ نے صرف ہمارے نبی کو نہیں بتائیں بلکہ حضرت آدم علیہ السلام لے کر جتنے بھی نبی اور رسول تشریف لائے سب عطائی عالم الغیب کہلائیں گے اس کے علاوہ ہمارے نبی پر اﷲ تعالیٰ اپنے فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے وحی کرتاتھا اس سب سے پہلے اﷲتعالیٰ غیب کی خبریں حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بتاتا تھا لہٰذا حضرت جبرائیل بھی عطائی عالم الغیب کہلائیں گے پھر حضرت جبرائیل وہ خبریں وحی کرتے تھے ہمارے نبی کے قلب پر اس خبر کو سننے کے بعدلوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ رسول عطائی عالم الغیب کہلائے لیکن یہ نہیں سوچتے کہ رسول نے اس غیب کی خبر کا کیا کیا اگر رسول اس خبرکو اپنے تک ہی رکھتے تب بھی ہم یہ کہہ سکتے تھے کہ رسول کو تو اﷲتعالیٰ نے غیب کی خبر بتائی ہیں رسول، اﷲ کی عطا سے غیب کی باتیں جانتے ہیں ہم نہیں جانتے لہٰذا رسول عطائی عالم الغیب ہیں لیکن میرے بھائیو! رسول اﷲنے وہ غیب کی باتیں اپنے تک محدود نہیں رکھیں بلکہ پوری امت کو سنادیں دراصل غیب کی باتیں تھیں ہی امت کے لیے نبی تو مبعوث ہی اس لئے ہوتے ہیں کہ غیب کی باتیں اﷲانہیں بتائے اور وہ امت کو تاکہ امت ان غیب کی باتوں پر ایمان لاکر اپنے رب کی فرمانبردار بنے اب نبی کی عطا سے پوری امت غیب جانتی ہے لہٰذا پوری امت عطائی عالم الغیب ٹھہرے گی یقینا اس عقیدے کے تحت ایسا ہی ہوگا نبی اﷲکی عطا سے عطائی عالم الغیب اور امت نبی کی عطا سے عطائی عالم الغیب یہ بات صحیح ہے کہ عام امتی کو اتنا علم نہیں ہے جتنا علم ہمارے بنی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہے لیکن تھوڑا ہی سہی نبی کی عطا سے ہے تو بہت ساری باتیں ہم اور آپ جانتے ہیں جو غیب ہیں مثلاً جنت ،دوزخ ،فرشتے ،روح ،قیامت ،دجال ،ابلیس ،اوربہت ساعی باتیں جانتے ہیں جو غیب کی ہیں اورنبی نے عطا فرمائی ہیں پھر ایک دوسرے کو کیوں نہیں عطائی غیب داں کہتے ؟
حقیقت یہ ہے کہ اگر اﷲ تعالیٰ کل علم بھی رسول کو وحی کے ذریعے بتا دیتے تو پھر بھی اس علم پر وہ نبی اپنا دعویٰ نہیں کرسکتا اور نہ یہ کہہ سکتا ہے کہ میں غیب جانتا ہوں کسی بھی قسم کا ،اور نہ کسی نبی نے غیب کا دعویٰ کیا یہ محض کم عقل لوگوں کی سوچ ہے جو خود بھی گمراہ ہوئے اور نہ جانے کتنے لوگوں کو گمراہ کیا
بیشک ہمارے نبی کو اﷲتعالیٰ نے تمام انبیاء سے زیادہ علم عطا فرمایا مگر غیب دان نبی نہیں تھے بلکہ اﷲہے اﷲان پر غیب ظاہر فرماتا ہے اور وہ لوگوں تک اس بات کی تبلیغ کردیتے تھے ۔جب بھی نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے بارے میں کہا جائے گااس طرح کہا جائے گا کہ نبی غیب نہیں جانتے تھے اﷲانہیں غیب کی باتیں بتاتاتھا یہی بات قرآن میں لکھی ہے یہی حدیث میں لکھی ہے یہی صحابہ کرام کا عقیدہ تھا یہی ام ال

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ امام ذہبی رحمہ اللہ کی نظرمیں




امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بعض خوبیاں اپنی جگہ پر لیکن اس بات پر امت کا اجماع ہے کہ وہ روایت حدیث میں ضعیف تھے ، جیساکہ امام ابوبکر بن داؤد رحمہ اللہ نے پوری صراحت کے ساتھ یہ بات کہی ہے:
چنانچہ امام ابن عدی رحمہ اللہ متوفي 365 ھ فرماتے ہیں:
سمعت بن أبى داود يقول الوقيعة في أبى حنيفة جماعة من العلماء لان امام البصرة أيوب السختياني وقد تكلم فيه وإمام الكوفة الثوري وقد تكلم فيه وامام الحجاز مالك وقد تكلم فيه وامام مصر الليث بن سعد وقد تكلم فيه وامام الشام الأوزاعي وقد تكلم فيه وامام خراسان عبد الله بن المبارك وقد تكلم فيه فالوقيعة فيه إجماع من العلماء في جميع الأفاق أو كما قال[الكامل في الضعفاء 7/ 10]۔

اس کے باوجود بھی بعض حضرات امام ذہبی رحمہ اللہ کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جرح وتعدیل کے ماہر اس عظیم امام نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو ثقہ قراردیاہے، حالانکہ اس طرح کی بات کرنا امام ذہبی اورامام ابوحنیفہ دونوں پر ظلم ہے ، رحمہمااللہ۔

اس سلسلے میں غلط فہمی کے اسباب درج ذیل ہیں:
امام ذہبی رحمہ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا ذکر ’’ تذکرۃ الحفاظ ‘‘ میں کیا ہے۔امام ذہبی رحمہ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا ذکر ’’ المعین فی طبقات المحدثین ‘‘ میں کیا ہے۔امام ذہبی رحمہ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اورصاحبین کے فضائل پر مستقل کتاب لکھ رکھی ہے۔

اب آئیے بالترتیب ان اسباب کا جائزہ لیتے ہیں:

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور’’تذكرة الحفاظ‘‘ للذھبی


’’تذكرة الحفاظ‘‘ میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے ایسی کوئی شرط نہیں اپنائی ہے کہ اس میں وہ صرف ثقہ لوگوں کا ہی تذکرہ کریں گے بلکہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں ثقہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جن کو شہرت حاصل رہی ہے خواہ وہ ضعیف یا متروک حتی کہ کذاب ہی کیوں نہ ہوں۔
چند مثالیں ملاحظہ ہوں:
١:أبو بشر أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب بن بشر بن فضالة المروزي:
امام ذہبی نے اپنی اسی کتاب ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘ میں أبو بشر أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب بن بشر بن فضالة المروزي کا تذکرہ کیا ہے جو کہ کذاب ہے ، امام ذہبی رحمہ اللہ نے اسی کتاب میں اس کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے کذاب بھی کہا ہے ، لکھتے ہیں:
المصعبي الحافظ الأوحد أبو بشر أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب بن بشر بن فضالة المروزي الفقيه إلا أنه كذاب [تذكرة الحفاظ: 3/ 18]۔
آگے اسی کتاب میں اسی کذاب کو وضاع حدیث بتلاتے ہوئے دیگر ناقدین کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
قال الدارقطني: كان حافظًا عذب اللسان مجردًا في السنة والرد على المبتدعة لكنه يضع الحديث . وقال ابن حبان: وكان ممن يضع المتونويقلب الأسانيد [تذكرة الحفاظ:/ 18]۔

حافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب يكنى أبا بشر و كان من الحفاظ لكنه متهم بوضع الحديث[نتائج الافکار:1 / 264]۔

فائدہ:
امام دارقطنی ،حافظ ذہبی اورحافظ ابن حجررحمہااللہ کے کلام سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ کوئی راوی ’’حافظ ‘‘ ہونے کے باوجود ’’کذاب ومجروح‘‘ ہوسکتاہے ، کیونکہ تینوں اماموں نے مذکورۃ الصد راوی کو ’’کذاب‘‘ کہنے کے ساتھ ساتھ ’’حافظ‘‘ بھی کہاہے۔
واضح رہے کہ امام ذہبی نے بہت سے کذاب اورمجروحین کو ان کے کذب اور ضعف کے باوجود بھی اس قابل سمجھا کہ انہیں ’’حافظ‘‘ سے متصف کیا لیکن امام صاحب کو کہیں ’’حافظ‘‘ کہا ہو یہ ہمیں تلاش بسیار کے باوجود بھی نہیں ملا۔ تاہم کہیں مل بھی جائے تو اس محض ’’حافظ‘‘ کی حقیقت واضح کی جاچکی ہے۔

٢: إبراهيم بن محمد بن أبي يحيى الفقيه المحدث أبو إسحاق الأسلمي المدني۔
امام ذہبی اپنی اسی کتاب میں اس راوی کا تذکرہ کرتے ہوئے اہل فن سے ناقل ہیں:
وقال يحيى القطان: سألت مالكا عنه أكان ثقة في الحديث قال: لا، ولا في دينه. وقال أحمد بن حنبل: قدري جهمي كلا بلاء فيه ترك الناس حديثه. وقال ابن معين وأبو داود: رافضي كذاب. وقال البخاري: قدري جهمي تركه ابن المبارك والناس.[تذكرة الحفاظ: 1/ 181]۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس راوی کے بارے میں فرماتے ہیں:
إبراهيم بن محمد بن أبي يحيى الأسلمي أبو إسحاق المدني متروك[تقريب التهذيب:رقم 1/ 17]۔

٣:محمد بن عمر بن واقد الأسلمي۔
امام ذہبی اپنی اسی کتاب میں اس کاتذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
الواقدي هو محمد بن عمر بن واقد الأسلمي مولاهم أبو عبد الله المدني الحافظ البحر [تذكرة الحفاظ:1/ 254]۔
یہ اس قدر ضعیف راوی ہے کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کا مکمل ترجمہ بھی نقل نہیں کیا ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس راوی کے بارے میں فرماتے ہیں:
محمد بن عمر بن واقد الأسلمي الواقدي المدني القاضي نزيل بغداد متروك مع سعة علمه [تقريب التهذيب:رقم 1/ 412]۔


٤: أبو العباس محمد بن يونس بن موسى القرشي السامي البصري۔
امام ذہبی رحمہ اللہ اپنی اس کتاب میں اس کا بھی تذکرہ کیا ہے اورساتھ ہی میں اس پرشدید جرح بھی کی ہے ، لکھتے ہیں:
الكديمي الحافظ المكثر المعمر أبو العباس محمد بن يونس بن موسى القرشي السامي البصري محدث البصرة وهو واه [تذكرة الحفاظ:2/ 144]۔
امام ذہبی آگے چل کراس کے بارے میں اہل علم کے اقوال نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
قال ابن عدي: اتهم الكديمي بوضع الحديث وقال ابن حبان: لعله قدوضع أكثر من ألف حديث, وقال ابن عدي: ترك عامة مشايخنا الرواية عنه ورماه أبو داود بالكذب, وقال موسى بن هارون وهو متعلق بأستار الكعبة: اللهم إني أشهدك أن الكديمي كذاب يضع الحديث. وقال قاسم المطرز: أنا أجافي الكديمي كذاب يضع الحديث. وقال قاسم المطرز: أنا أجافي الكديمي بين يدي الله وأقول يكذب على نبيك وقال الدارقطني: يتهم بالوضع [تذكرة الحفاظ: 2/ 145]۔

حافظ ابن حجررحمہ اللہ اس راوی کے بارے میں فرماتے ہیں:
محمد بن يونس بن موسى بن سليمان الكديمي بالتصغير أبو العباس السامي بالمهملة البصريضعيف ولم يثبت أن أبا داود روى عنه[تقريب التهذيب: رقم 1/ 429]۔

٥: أبو معشر نجيح بن عبد الرحمن السندي۔
امام ذہبی رحمہ اللہ اپنی اسی کتاب میں ان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
أبو معشر السندي المدني الفقيه صاحب المغازي، هو نجيح بن عبد الرحمن [تذكرة الحفاظ:1/ 172]۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
نجيح بن عبد الرحمن السندي بكسر المهملة وسكون النون المدني أبو معشر مولى بني هاشم مشهور بكنيته ضعيف [تقريب التهذيب موافق: 1/ 473]۔

واضح رہے کہ ابومعشر کا تذکرہ امام ذہبی نے اسی طبقہ میں کیا ہے جس میں ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا تذکرہ ہے اسی طرح اسی ابوحنیفہ رحمہ اللہ والے طبقہ میں ابن لھیعہ رحمہ اللہ کا بھی تذکرہ ہے جن کے ضعیف ہونے کے بارے میں حدیث کا معمولی طالب علم بھی جانتاہے۔

یہ صرف پانچ نام ہیں جو بطور مثال نقل کئے گئے ہیں ، ان کے علاوہ اسی کتاب میں کذابین وضاعین اور متروکین کی اچھی خاصی تعدا د موجود ہے ،ان مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہم یہ جذباتی سوال کرسکتے ہیں کہ ان کذابین یا ضعفاء کو امام ذہبی رحمہ اللہ نے تذکرۃ الحفاظ میں کیوں ذکر کیا ؟؟؟
میرے خیال سے اتنی وضاحت اہل نظر کے لئے کافی ہے۔

اب آتے ہیں امام ذہبی کی دوسری کتاب کی طرف:


امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور’’المعين فى طبقات المحدثين‘‘للذھبی



اس کتاب میں بھی امام ذہبی رحمہ اللہ نے ایسی کوئی شرط نہیں اپنائی ہے کہ اس میں وہ صرف ثقہ لوگوں کا ہی تذکرہ کریں گے بلکہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں بھی ثقہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جن کو شہرت حاصل رہی ہے خواہ وہ ضعیف یا متروک حتی کہ کذاب ہی کیوں نہ ہوں۔
چند مثالیں ملاحظہ ہوں:

١: علي بن زيد ابن جدعان التيمي
ان کا تذکرہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے دوسرے طبقہ میں کیا ہے یعنی امام حنیفہ رحمہ اللہ والے طبقہ سے دو طبقہ قبل[المعين فى طبقات المحدثين ص: 11]۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ میں ان کے بارے میں فرماتے ہیں:
علي بن زيد بن عبد الله بن زهير بن عبد الله بن جدعان التيمي البصري أصله حجازي وهو المعروف بعلي بن زيد بن جدعان ينسب أبوه إلى جد جده ضعيف[تقريب التهذيب موافق رقم 1/ 317]۔


٢:الحسن بن عمارة القاضي۔
یہ متروک راوی ہیں ،ان کا تذکرہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اعمش اور ابوحنیفہ رحمہما للہ کے طبقہ ہی میں کیا ہے[المعين فى طبقات المحدثين ص: 12]۔

حافظ ابن حجررحمہ اللہ ان کے بارے میں فرماتے ہیں:
الحسن بن عمارة البجلي مولاهم أبو محمد الكوفي قاضي بغداد متروك[تقريب التهذيب:رقم 1/ 83]۔

٣:طلحة بن عمرو المكي۔
یہ متروک راوی ہیں ان کا تذکرہ بھی امام ذہبی رحمہ اللہ نے اعمش اور ابوحنیفہ رحمہما للہ کے طبقہ ہی میں کیا ہے[المعين فى طبقات المحدثين ص: 12]۔

حافظ ابن حجررحمہ اللہ ان کے بارے میں فرماتے ہیں:
طلحة بن عمرو بن عثمان الحضرمي المكي متروك [تقريب التهذيب : رقم 1/ 198]۔

٤: مقاتل بن سليمان۔
یہ کذاب راوی ہے ، اس کا تذکرہ بھی امام ذہبی رحمہ اللہ نے اعمش اور ابوحنیفہ رحمہما للہ کے طبقہ ہی میں کیا ہے [المعين فى طبقات المحدثين ص: 13]۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کذاب کے بارے میں فرماتے ہیں:
مقاتل بن سليمان بن بسير الأزدي الخراساني أبو الحسن البلخي نزيل مرو ويقال له بن دوال دوز كذبوه وهجروه [تقريب التهذيب موافق رقم 1/ 458]۔

٥:يزيد بن أبي زياد الكوفي۔
یہ ضعیف راوی ہے ، اس کا تذکرہ بھی امام ذہبی رحمہ اللہ نے اعمش اور ابوحنیفہ رحمہما للہ کے طبقہ ہی میں کیا ہے[المعين فى طبقات المحدثين ص: 13]۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس ضعیف کے بارے میں فرماتے ہیں:
يزيد بن أبي زياد الهاشمي مولاهم الكوفي ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن وكان شيعيا [تقريب التهذي: رقم 1/ 513]۔

یہ صرف پانچ نام ہیں جو بطور مثال نقل کئے گئے ہیں ، ان کے علاوہ اسی کتاب میں اوربھی کذابین و متروکین اور ضعفاء کی تعدا د موجود ہے ،ان مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہم یہ جذباتی سوال کرسکتے ہیں کہ ان کذابین یا ضعفاء کو امام ذہبی رحمہ اللہ نے’’المعين فى طبقات المحدثين ‘‘ میں کیوں ذکر کیا ؟؟؟
میرے خیال سے اتنی وضاحت اہل نظر کے لئے کافی ہے۔


اب چلتے ہیں امام ذہبی رحمہ اللہ کی تیسری کتاب کی طرف:

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور’’مناقب الإمام أبي حنيفة وصاحبيه‘‘ للذھبی



کتاب کے نام سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ اس کتاب میں امام ذہبی رحمہ اللہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اوران کے صاحبین کے مناقب بیان کریں گے ، لیکن قارئین کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اسی کتاب میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مثالب سے متعلق بھی روایات کا اچھا خاصا حصہ نقل کردیا ہے اور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ، لیکن کتاب کے محقق زاہد کوثری نے اس قسم کی روایا ت کو حاشیہ میں موضوع و من گھڑت قرار دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کی ہے۔
اب قارئین اسی سے اندازہ لگالیں کہ اس کتاب میں منقول ہر چیز قابل قبول نہیں ہے ۔
بہر حال ہمیں یہ بتلانا ہے کہ اس کتاب میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے امام صاحب کی کیا پوزیش بیان کی ہے ، تو عرض ہے کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے بے شک اس کتاب میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بعض خوبیوں کا ذکر ہے ، لیکن جب روایت حدیث کی بات آئی تو امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں بھی دو ٹوک فیصلہ کردیا ہے کہ امام صاحب راویت حدیث میں معتبر نہیں ہیں بلکہ یہاں تک صراحت کی ہے کہ یہ ان کافن ہی نہیں ہے ، اس میں وہ مشغول ہی نہیں ہوئے ۔
ملاحظہ ہوں مناقب امام ابوحنیفہ للذھبی سے امام ذہبی کا فیصلہ :
قلت: لم يصرف الإمام همته لضبط الألفاظ والإسناد، وإنما كانت همته القرآن والفقه، وكذلك حال كل من أقبل على فن، فإنه يقصر عن غيره, من ثم لينوا حديث جماعة من أئمة القراء كحفص، وقالون وحديث جماعة من الفقهاء كابن أبي ليلى، وعثمان البتي، وحديث جماعة من الزهاد كفرقد السنجي، وشقيق البلخي، وحديث جماعة من النحاة، وما ذاك لضعف في عدالة الرجل، بل لقلة إتقانه للحديث[مناقب الإمام أبي حنيفة وصاحبيه ص: 45]۔



میں (حافظ ذہبی ) کہتاہوں کہ امام صاحب نے الفاظ حدیث اور اسناد حدیث ، کی طرف توجہ ہی نہیں کی بلکہ ان کی توجہ صرف قران اورفقہ پر رہی ، اور ہرصاحب فن کا حال یہی ہوتا ہے کہ وہ دوسرے فن کے جاننے سے قاصرہوتاہے، اسی لئے محدثین نے قراء کی ایک جماعت کی حدیث کو کمزورقرار دیا ہے، جیسے حفص،قالون، اسی طرح فقہاء کیا ایک جماعت کی حدیث کو کمزورقرار دیا ہے جیسے ابن ابی لیلی اورعثمان البتی، اسی طرح زہاد کی ایک جماعت کی حدیث کو کمزورقرار دیا ہے جیسے فرقد سنجی اورسقیق بلخی ، اسی طرح نحویوں کی ایک جماعت کی حدیث کو کمزورقرار دیا لیکن اس سے مقصود ان کی عدالت پر جرح کرنا نہیں بلکہ یہ بتلانا ہے کہ وہ حدیث میں بڑی کم پختگی رکھتے ہیں۔

Click to expand...



امام ذہبی رحمہ اللہ کی ایک اورکتاب ہے



تذکرۃ الحفاظ یا المعین میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی ہے کہ وہ اس میں صرف ثقہ لوگوں کو ذکرکریں گے اسے لئے ان دونوں کتابوں میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے کذابین کا تذکرہ بھی کردیا ہے۔
لیکن امام ذہبی رحمہ انے ایک کتاب ’’ديوان الضعفاء والمتروکين‘‘ کے نام سے لکھی ہے اب کتاب کے نام ہی سے واضح ہے کہ ان میں کن کا تذکرہ ہوگا۔

بہرحال امام ذہبی کی کتاب’’ديوان الضعفاء والمتروک‘‘ سے یہ الفاظ ملاحظہ ہوں:
النعمان الامام رحمه الله. قال ابن عدي: عامة ما يرويه غلط وتصحيف وزيادات وله احاديث صالحة وقال النسائي: ليس بالقوي في الحديث کثير الغلط علي قلة روايته وقال ابن معين: لا يکتب حديثه [ديوان الضعفاء والمتروکين، ص:٤١١ ، ٤١٢]۔

امام ذہبی رحمہ اللہ کی اس عبارت سے ان کا فیصلہ کھل کر سامنے آگیا کہ ان کے نزدیک بھی امام صاحب ضعیف ہیں۔

ایک اورنکتہ



امام ذہبی رحمہ اللہ نے ایک کتاب لکھی ہے’’معرفة الرواة المتكلم فيهم بما لا يوجب الرد‘‘ اس کتاب میں امام ذھبی رحمہ اللہ نے ایسے لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جن پر بعض لوگوں نے جرح کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ راوی قابل قبول ہے اور اس پر کی گئی جرح امام ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک مردود ہے۔
لیکن آپ اس کتاب کو پورا پڑھ جائے آپ کو اس میں امام ابوحنیفہ کا نام ونشان نہیں ملے گا، یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ امام صاحب پر اہل فن کی طرف سے جو جروح کی گئی ہیں وہ امام ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک مبنی پر انصاف ہیں



Mideena Nabi SAW ki wafat ke gam me or jahil barelwiyon ka eid milad manana kesa


⚠AHMAD RAZA KHAN BARELWI FARMATEY HAIN:

🔹Muhammed(s.a.w.s) ki tareekh-e-paidaish 8 Rabbi-ul-awwal hai aur tareekh-e-wisãl 12 Rabbi-ul-awwal hai

📓[FATAWA RIZWIYA JILD 26 PAGE 412
⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇
https://archive.org/stream/FatawaRazawiyaJild26/Fatawa-Razawiya-Jild-26#page/n0/mode/1up

⭕Zara ghaur se padhiye aur jo aap padhrahey ho useyTasawwur bhi kariye ke wo kaisa Mahol tha❓👇


✅Ayesha r.z  bayaan karti hai Muhammed (s.a.w)  ke aakhri waqt ke kuch lamhon ko.

👉Muhammed (s.a.w) ne Farmaya:
“Khaibar Mein jo Zaher wala Luqma maine apne muh mein rakh liya tha, iski takleef aaj bhi mehsoos karta hun. Aisa Maloom hota hai meri shah-rag [veins] iss zehar ki takleef se kat jayegi.

📘[Sahih Bukhari, Kitab Ul Maghazi, Hadees No. 4428]

🔹Hazrat Ibn Abbas r.z Farmatey hai,
“Jumeraat ke Din [Yani Muhammad (S.A.W)  ki Wafãth se 4 din Pehle, 8 Rabbi-ul-awwal ko Muhammed (s.a.w)  ki bimãri mein tèzî paida ho gayi thi.(shiddat badh gayi thi)

📘[Sahih Bukhari, Kitab ul Maghazi, Hadees No. 4431]

🔹Ayesha(r.z) Farmaati hai ke Bimãri ki shiddat ki wajah se Muhammed (s.a.w)  ki awãz bhaari padh gayi thi.

📘[Sahih Bukhari, Kitab ul Maghazi, Hadees No. 4435]

🔹Ayesha(r.z) Farmaati hai;
Muhammed (s.a.w)  do Sahabi Ka Sahara Le Kar Chalne Lagey The, Apke Paaon Zameen Mein Ghisat Rahe The.

📘[Sahih Bukhari, Kitab ul Maghazi, Hadees No. 4444]

Ayesha(r.z) farmaati hai;

🔹Jab Muhammad(s.a.w) ka aakhri waqt tha, Apke Paas Paani ka ek pyala rakha gaya, Aap Paani Mein Haath Daalte Aur Chehre Par Pher Lete aur farmate;

“Aye ALLAH! Maut Ki Sakhtiyon Par Meri Madad Farma"


📙[Sunan Ibn Majah, Kitab Al Janaiz, Hadees No. 1623]
……….

👉Ab Dekhiye Madinah Ka Kya Mahaol tha is waqt;

🔹Hazrat Anas r.z farmate hai;
Jab Aap Muhammed(s.a.w)  Madinah Tashreef laaye the tou har cheez raushan ho gayi thi aur jis din Aap ki Wafãth Huvi, Madine ki Har Cheez Andheri Ho gayi.

📙[Sunan Ibn Majah, Kitab Ul Janaiz, Hadees No. 1631]

🌃Madinah Gham Ke Andherey Mein Dooba tha aur aaj hamare yahan sab taraf roushan mahaul hai🎆


👉Ab Nabi ki Laadli Beti Fatma Az Zehra ka haal dekhiye❗

🔹Hazrat Anas r.z Farmate hai,
Jab Muhammad(s.a.w) ki beemari se bechaini badh gayi, to Fatima Az Zehra Kehti thi;
“Haaye Mere Abba Jaan Ko Kitni Bechaini Hai"

🔹Phir Jab Muhammad(s.a.w) ki wafãth ho gayi tab Fatima Az Zehra Kaha Karti thi;
“Haaye Abba Jaan, Aap Apne Rab Ke Bulaawe Pe Chaley Gaye.

🔹Phir Jab Nabi-e-Kareem saw ko dafan kar diya gaya tab Fatima Az Zehra Farmaati;
“Aye Anas, Tumhare Dil Muhammad(s.a.w) Par Mitti Daalne Ke Liye Kis Tarha Maan Gaye The”

📕[Sahih Bukhari, Kitab ul Maghazi, Hadees No. 4462]

………………………… ……. X X X ………………..

👉🏾Ab Zarã tasawwur kariye, is waqt Nabi saw ke ghar wãlon aur Sahãba par kaisa gham ka pahaad toot pada tha, Madina ka kya mahaul tha aur isi pal isi waqt yahan tak ke usi din ko Eid-e-Milad-un-Nabi bhi manaya jaa raha hai⁉

Astaghfirullah ye Yahan kaisa Eid jaisa mahol hai❓

Share others.....

ہاتھ باندھنا اور اس کا تجزیہ-



=========================
اہل الرائے کا دعویٰ ہے کہ ہاتھ ناف سے نیچے باندھے جائیں ۔ ان کے پیش کردہ دلائل درج ذیل ہیں:

دلیل نمبر۱:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز میں سنت یہ کہ ہتھیلی کو ہتھیلی پر ناف کے نیچے رکھا جائے۔
(سنن ابی داؤد ۴۸۰/۱، ۴۸۱ ح ۷۵۸، ۷۵۶)

عبدالرحمن بن اسحاق الکوفی علمائے اسماء الرجال کی نظر میں

۱۔ ابوزرعہ الرازی نے کہا: لیس بالقوی (الجرح والتعدیل ۲۱۳/۵)
۲۔ ابو حاتم الرازی نے کہا: ھوضعیف الحدیث ، منکر الحدیث یکتب حدیثہ ولا یحتج بہ (الجرح والتعدیل ۲۱۳/۵)
۳۔ ابن خزیمہ نے کہا: ضعیف الحدیث (کتاب التوحید ص ۲۲۰)
۴۔ ابن معین نے کہا: ضعیف ، لیس بشیء (الجرح والتعدیل ۲۱۳/۵ وسندہ صحیح ، تاریخ ابن معین ۱۵۵۹، ۳۰۷۰)
۵۔ احمد بن حنبل نے کہا: منکر الحدیث (کتاب الضعفاء للبخاری ۲۰۳، التاریخ الکبیر ۲۵۹/۵)
۶۔ بزار نے کہا: لیس حدیثہ حدیث حافظ (کشف الاستار: ۸۵۹)
۷۔ یعقوب بن سفیان نے کہا: ضعیف (کتاب المعرفۃ والتاریخ ۵۹/۳)
۸۔ عقیلی نے کہا: ذکرہ فی کتاب الضعفاء (۳۲۲/۲)
۹۔ العجلی نے کہا: ضعیف جائز الحدیث یکتب حدیثہ (تاریخ العجلی : ۹۳۰)
۱۰۔ بخاری نے کہا: ضعیف الحدیث (العلل للترمذی ۲۲۷/۱)
اور کہا:فیہ نظر (الکامل لابن عدی۱۶۱۳/۴ وسندہ صحیح)
۱۱۔ نسائی نے کہا: ضعیف (کتاب الضعفاء للنسائی: ۳۵۸)
اور کہا: لیس بثقۃ (سنن النسائی ۹/۶ ح۳۱۰۱)
۱۲۔ ابن سعد نے کہا: ضعیف الحدیث (طبقات ابن سعد ۳۶۱/۶)
۱۳۔ ابن حبان نے کہا: کان ممن یقلب الاخبار والاسانید وینفرد بالمناکیر عن المشاھیر ، لا یحل الاحتجاج بخیرہ (کتاب المجروحین ۵۴/۲)
۱۴۔ دارقطنی نے کہا: ضعیف (سنن دارقطنی ۱۲۱/۲ ح ۱۹۸۲)
۱۵۔ بیہقی نے کہا: متروک (السنن الکبری ۳۲/۲)
۱۶۔ ابن جوزی نے اس کو الضعفاء والمتروکین میں ذکر کیا اور کہا: "وویحدث عن النعمان عن المغیرۃ احادیث مناکیر" (۸۹/۲ ت ۱۸۵۰)
اور کہا: "المتھم بہ عبدالرحمٰن بن اسحاق" (الموضوعات ۲۵۷/۳)
۱۷۔ الذہبی نے کہا: ضعفوہ (الکاشف ج ۲ ص ۲۶۵)
۱۸۔ ابن حجر نے کہا: کوفی ضعیف (تقریب التہذیب : ۳۷۹۹)
۱۹۔ نووی نے کہا: ھو ضعیف بالاتفاق (شرح مسلم ج۴ ص ۱۱۵، نصب الرایہ ج ۱ ص ۳۱۴)
۲۰۔ ابن الملقن نے کہا: فانہ ضعیف (البدر المنیر ۱۷۷/۴)
الزرقانی نے بھی شرح مؤطا امام مالک (ج۱ ص ۳۲۱) میں کہا: "واسنادہ ضعیف"
اس تفصیل سے معلوم ہواکہ عبدالرحمٰن بن اسحاق جمہور محدثین کرام کے نزدیک ضعیف و مجروح ہے بعض نے اس کو متہم اور متروک بھی کہا لہٰذا اس کی روایت مردود ہے۔
اسی لیے حافظ ابن حجر نے کہا: "واسنادہ ضعیف" (الدرایہ ۱۶۸/۱)
بیہقی نے کہا: "لایثبت اسنادہ"
نووی نے کہا: "ھو حدیث متفق علی تضعیفہ" (نصب الرایہ ج۱ ص۳۱۴)

زیلعی حنفی نے تو اس کی کوئی تردید نہیں کی مگر نصب الرایہ کے متعصب محشی فرماتے ہیں:
"ترمذی نے عبدالرحمٰن بن اسحاق کی حدیث کی تحسین اور حاکم نے تصحیح کی ہے" حالانکہ ترمذی اور حاکم دونوں ان لوگوں کے نزدیک تساہل کے ساتھ مشہور ہیں۔ ترمذی نے کثیر بن عبداللہ کی حدیث کی تصحیح کی ہے جبکہ کثیر کو کذاب بھی کہا گیا ہے ، اسی لیے بقول حافظ ذہبی "علماء ترمذی کی تصحیح پر اعتماد نہیں کرتے۔"
(میزان الاعتدال ۴۰۷/۳)

حاکم نے مستدرک میں عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم کی حدیث کی تصحیح کی ہے ، حالانکہ یہی حاکم اپنی کتاب "المدخل الی الصحیح" میں لکھتے ہیں:
"روی عن ابیہ احادیث موضوعۃ لا یخفی علی من تاملھا من اھل الصنعۃ ان الحمل فیھا علیہ" (ص۱۰۴)
زیلعی حنفی لکھتے ہیں کہ: "وتصحیح الحاکم لا یعتد بہ" (نصب الرایہ ۳۴۴/۱)
یعنی حنفیوں کے نزدیک حاکم کی تصحیح کسی شمار وقطار میں نہیں ہے، اس کا کوئی اعتبار نہیں۔ ابن خزیمہ نے تو عبدالرحمٰن پر جرح کی ہے۔ دیکھئے کتاب التوحید (ص۲۲۰)

یاد رہے کہ عبدالرحمٰن مذکور کی تحت السرۃ والی روایت کو کسی محدث وامام نے صحیح یا حسن نہیں کہا، لہٰذا امام نووی کی بات صحیح ہے کہ یہ حدیث بالاتفاق ضعیف ہے۔
عبدالرحمٰن کے اساتذہ میں زیاد بن مجہول ہے۔ (تقریب التہذیب: ۲۰۷۸)
نعمان بن سعد کی توثیق سوائے ابن حبا کے کسی نے نہیں کی اور اس سے عبدالرحمٰن روایت میں تنہا ہے لہٰذا حافظ ابن حجر نے کہا: "فلا یحتج بخیرہ" (تہذیب التہذیب ۴۰۵/۱۰)
عبدالرحمٰن الواسطی نے "عن سیار ابی الحکم عب ابی وائل قال قال ابو ھریرۃ۔۔۔"
کی ایک سند فٹ کی ہے، اس کے بارے میں امام ابو داؤد نے کہا:
"وروی عن ابی ھریرۃ ولیس بالقوی"
اور ابوہریرہ ( رضی اللہ عنہ ) سے مروی ہے اور وہ قوی نہیں ہے۔
(سنن ابی داؤد ج ۱ ص۴۸۰ حدیث ۷۵۷)

واللہ تعالی اعلم